May 24, 2017 04:37 pm
views : 814
Location : Dawood University of Engineering and Technology
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses to Laptop Distribution Ceremony
کراچی ، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ اشد ضروری ہے،گورنرسند ھ محمد زبیر
کراچی میں داؤد یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طالب علموں میں
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی
گورنرسند ھ محمد زبیر تھے ۔
اس موقع پر گورنر سند ھ محمدزبیر نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلہ میں 21 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔
گورنر سند ھ محمدزبیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا داؤد یونیورسٹی شہر
کا نمایاں تعلیمی ادارہ ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل گریجویٹس ملک کا اثاثہ
ہیں۔معیار تعلیم میں اضافہ ،تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ ،سکیورٹی معاملات
پر یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔
محمدزبیرنے کہا دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ اشد
ضروری ہے۔ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،انہیں صرف
صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے۔
گورنر سند ھ نے کہالیپ ٹاپ تحقیق پر مبنی معیاری اور جدید ترین تعلیم کا
لازم جزو ہیں ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں اس کی بہت اہمیت ہے۔وزیر
اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو ان کی تعلیم میں مدد
دینا ہے۔جامعات کو مالی طور پر مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے
کام کر سکیں۔جامعات ترقی کریں گی تو ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہااس ضمن میں وفاقی اور صوبائی ایجوکیشن کمیشنز کے مابین بہتر
تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں تو صوبہ
اعلی تعلیم کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
گورنر سند ھ محمدزبیر نے مزید کہانوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ،معیاری تعلیم کے
ساتھ ساتھ ان کی تربیت اشد ضروری ہے۔یونیورسٹی میں ہم نصابی خصوصاً کھیلوں
کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فیض اللہ عباسی نے
کہایونیورسٹی کے کئی مسائل ہیں،انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مدد کی ضرورت
ہے۔