May 24, 2017 04:51 pm
views : 701
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haq Media talk
اسلام آباد، مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا لیگل نوٹس واپس لیں،نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مریم نواز غلط طریقے
سے حکومتی وسائل استعمال کر رہی ہیں ،مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا
لیگل نوٹس واپس لیں، یہ لوگ جے آئی ٹی پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،
جے آئی ٹی چوہدری نثار،خواجہ آصف، کلثوم نواز کو بھی تفتیش میں شامل کرے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ مریم نوازڈان لیکس میں
مکمل طور پر ملوث ہیں،جبکہ ڈان لیکس کی سازش وزیراعظم کی خواہش پر شروع
ہوئی،ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے۔
ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ الزامات غلط ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اب بھی کہہ رہا ہوں سچ بولیں،سچ پر پردہ
ڈالنے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کی ایمانداری اور دیانتداری پر کوئی شک
نہیں کرسکتا، یقین ہے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف ہمیشہ کیلئے سیاست
سے دور ہوجائیں گے،ن لیگ والے جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں میڈیا کو
نہیں دکھانی چاہئے، یہ لوگ جانتے ہیں نوازشریف کے اقتدارکی کشتی ڈوبنے والی
ہے۔