May 24, 2017 05:04 pm
views : 762
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Chairman Standard Chartered Bank Jose Vinals
اسلام آباد، وزیراعظم نواز شر یف سےا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیئر مین کی ملاقات
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلسل معاشی استحکام ،
توانائی اور بنیادی شعبے میں ترقی نے ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے
پیدا کئے ہیں ۔
اسلام آباد میں ا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیئرمین جوز وائنلز سے گفتگو
کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دو ہزار سولہ
میں دنیا کی پانچویں بہترین مارکیٹ رہی جبکہ جی ڈی پی پانچ اعشاریہ تین
فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو
بہترین مواقعے فراہم کرنے والا ملک ہے ۔ ملک میں بینکنگ کے شعبے نے خاطر
خواہ استحکام حاصل کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مثبت پالیسی کے باعث پاکستان کا شمار دنیا کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں ہوتا ہے ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے مزیدکہا کہ ا سٹینڈرڈ چارٹرڈ پرانا اور سب سے
بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے ۔ وزیراعظم نے بینک کی معاشی مصنوعات سمیت پاکستان
میں اسلامک بینکنگ کیلئے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی کوششوں کو سراہا ۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیئرمین جوز وائنلز نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے
ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا ۔