May 24, 2017 05:24 pm
views : 701
Location : Riphah University
Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses
اسلام آ باد،صدر مملکت ممنون حسین کا رفاہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تیز رفتار ترقی کے لئے خواتین کو اپنا
مؤثر کردار اداکرنا ہے۔ تعلیم کے بارے میں فرسودہ روایات کو ختم کرکے جرات
مندانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آ باد میں رفاہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ
صنفی امتیاز کے خاتمے اور یکساں حقوق کی فراہمی سے ہی پسماندگی کا خاتمہ
ممکن ہے۔ملک کی نصف سے زائد آبادی کو ترقی کے دھارے سے الگ نہیں رکھا جا
سکتا۔قومی ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی اپنا
حصہ ڈالنا ہے۔
صدر ممنون حسین نے رفاہ یونیورسٹی میں خواتین کے لئے الگ کیمپس کے قیام
پرجامعہ کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت تعلیم اور اعلی
تعلیمی کمیشن ملک بھر میں دیگر جامعات میں خواتین کے علیحدہ کیمپس کے قیام
کے حوالے سےجائزہ لے۔