May 24, 2017 05:33 pm
views : 720
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،عمران خان کی منی ٹریل میں ان کا اورجمائمہ کا بینک اسٹیٹمنٹ نہیں ،دانیال عزیز
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ عمران کی منی ٹریل
پکوڑوں والے کاغذ سے بھی گئی گزری ہے ،عمران خان کی منی ٹریل میں ان کا
اورجمائمہ کا بینک اسٹیٹمنٹ نہیں۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سےگفتگو کرتے
ہوئے دانیال عزیز نےکہا کہ عمران خان ہمیشہ کہتے رہے،احتساب
کیلئےتیارہوں،ایک ایک روپے کا حساب ہے، اب جھوٹ پکڑے جارہےہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نےسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے
بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بنی گالہ میں تجاوزات کے معاملے پر آئے ،
سپریم کورٹ میں پتہ چلا آپ کی رہائش گاہ بھی تجاوزات میں آگئی۔خان صاحب
آپ کو کہا تھا کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تین
نسلوں کا حساب سپریم کورٹ میں دیا ،وزیراعظم نے اسکول فیسوں سے لیکر گاڑیوں
اور ملوں تک کا حساب دیا۔خان صاحب کو 50سال کی منی ٹریل فراہم کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قطری خط حرام اورآپ کا عجمی خط حلال،بتائیں ارشد خان کون ہے؟