May 24, 2017 06:44 pm
views : 644
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 729 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روز بدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 729پوائنٹس
کے اضافے کے بعد52876 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 418کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 182 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 219کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔