پشاور،اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس
خیبر پختونخوا اسمبلی نے پرائیوٹ انسٹیٹیوٹ ریگولٹری اتھارٹی بل پاس کر
لیاہے،بل کے تحت نجی سکولو ں کی فیس اور نصابی سرگرمیوں سمیت دیگر معاملات
کو کنٹرول کیا جائے گا،ایوان میں اپوزیشن نے حکومت پربلین ٹری منصوبے میں
کرپشن کا الزام عائد کر کے موقف اختیار کیا کہ ہیلی کاپٹر سے بیچ بوئے گئے
زمین پر کچھ نہیں اگ پایا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس
میں وزیر تعلیم عاطف خان کی جانب سے پیش کیا جانے والاپرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ
ریگولیٹری اتھاٹی بل پاس کر لیا گیا،نئے قانون کے تحت پرائیوٹ سکولوں کے
فیس اور تعلیمی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن کی
سربراہی میں بورڈ قائم کیا جائے گا۔
اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ایک بار پھر سونامی بلین ٹری منصوبے پر
سوالات اٹھاتے ہوئے حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کر لیا،اے این پی کے
پارلیمانی لیڈ سردار بابک نے معاملے پر کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ
لیگی رکن عبدالستار نے موقف اختیار کیا کہ ہوا سے بیج بوئے گئے زمین
پردرخت نہیں اگے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہیلتھ فاؤنڈیشن ترمیمی بل، ایم ٹی آئی اصلاحاتی
ترمیمی بل بھی منظور کر لیاہے جبکہ کورم ٹوٹنے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے
لئے ملتوی کر دیا گیا۔
اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں
لایاجائے گا،جس اسکول فیس اور نصاب کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔