May 24, 2017 07:07 pm
views : 788
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہناہے کہ عدالت جے آئی ٹی پر
اعتراض کرنے پر حسین نواز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے جیساکہ راجہ
پرویز اشرف کو جے آئی ٹی پر اعتراض کرنے کے باعث توہین عدالت کا نوٹس دیا
گیاتھا ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر الزامات لگا رہی ہے گورنر پنجاب کے ذریعے
سازش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا جب کہ میڈیا کو بھی خریدنے کی کوشش کی
گئی ،تمام محاذوں پر شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب حکومت چوہدری نثار جیسے
وزیر کو استعمال کرکے سوشل میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں رہا، انہوں نے کب
اور کیسے پیسہ کمایا سب کی منی ٹریل موجود ہیں، منی ٹریل اور بینک
ٹرانزیکشن کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کردی ہیں۔