اسلام آباد،ایم کیو ایم پاکستان نے شیڈو بجٹ پیش کر دیا
وفاقی بجٹ کی آمد سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے بھی شیڈو بجٹ پیش
کردیاہے، شیڈو بجٹ میں وفاقی بجٹ کا 30 فیصد ترقیاتی کاموں پر صرف کرنے کی
تجویزدی گئی ہے جبکہ امراء پر ٹیکس بڑھانے اور تعلیم اور صحت کیلئے زیادہ
فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ غریبوں پر ٹیکس ختم کرنے کا
بجٹ پیش کیاہے، ٹیکس چوری کو روکنا ہے، سیلز ٹیکس 9 فی صد پر لایا
گیا،شیدو بجٹ میں غریب کسان پر نہیں، وڈیروں اورجاگیر داروں پرانکم ٹیکس
لگایا نے کی تجویز دی گئی ہے ۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ سالانہ 10لاکھ روپے کی زرعی آمدن پر
ٹیکس لگایا گیا ہے، پٹرولیم لیوی، بجلی، گیس پر سیلز ٹیکس بھتہ ہے اس کو
ختم کیا جائے، ٹیکس دینے کے بعد بھی دیہی علاقوں میں18 گھنٹے لوڈشیڈنگ
ہے،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے قرض لینے کو آدھا کیا جبکہ ترقیاتی بجٹ
میں اضافہ کیا ہے۔