May 25, 2017 01:18 pm
views : 750
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 120 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،120پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس120پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ52996پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر281کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔