May 25, 2017 01:57 pm
views : 729
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Islami Jamiat Talaba
کراچی ، طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ترقی ،
عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب اور تحقیق کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی
ہے جبکہ وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ جامعہ میں انفرااسٹرکچر
کے لئے تعاون فراہم کرے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا گورنر ہاؤس میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے
ناظم عزیز اختر کی قیادت میں آنے والے 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران
کہناتھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہے اس
ضمن میں طلبہ تنظیمیں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ طالب علم قوم کا مستقبل
ہیں جو اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیتے ہیں
اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ،حکومت طلبہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا نے مزید کہا کہ آج کی ترقی میں تعلیم ، تحقیق اور
ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے اور اس کے لئے جامعات معاون و مفید ثابت ہورہی
ہیں ،جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل طالب علم ملک کی ترقی میں بھرپور کردار
ادا کررہے ہیں۔
وفد میں سعد رحمان ، شعیب مغل ، شہزاد حسین ، عاشر احمد اور عزیز علی خان
شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو جامعہ میں درپیش مسائل ، طلبہ کی مثبت
سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں ، تعلیمی نظام اور عصری تقاضوں سے متعلق تفصیل
سے آگاہ کیا۔