May 25, 2017 02:16 pm
views : 857
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets African Ambassadors
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے افریقی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے افریقی ممالک کے سفیروں نے ملاقات
کی۔ افریقی ممالک کے سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات ایوان صدر
میں کی ۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں بڑی کامیابیا ں حاصل کی ہیں اور افریقی ممالک دہشت گردی سے
نمٹنے کے کیے پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
صدر مملکت نے ایوان صدر میں افریقی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے
ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت
قربانیاں دی ہیں اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پر کافی حد تک قابو
پالیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افریقی ممالک اس سلسلے میں پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا
سکتے ہیں۔ انھوں نے افریقی ممالک کو دفاع اور خارجہ امورسمیت مختلف شعبوں
میں افسروں کی تربیت کی پیش کش بھی کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی خاص اہمیت ہے۔
پاکستان نے افریقی ممالک سے تعلقات میں مزید قربت کے لیےْ لک افریقہ پالیسی
اختیار کر رکھی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد سیاسی، تعلیمی،ثقافتی اور اقتصادی
شعبوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے تاکہ پاکستان اور افریقی
ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزیداضافہ ہو سکے۔
صدر مملکت نے مزیدکہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ، ایک روڈ کا
منصوبہ پورے خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا کو ملانے کے لیے بڑی اہمیت کا
حامل ہے اس لیے افریقی ممالک اس سے استفادے کے لیے تیاری کریں۔
ملاقات میں جنوبی افریقہ، نیونس، کینیا، الجزائر، مصر، صومالیہ، سوڈان،
مراکش، نائیجیریا ، ماریشس اور لیبیا کے سفیراورہائی کمشنر شریک تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے افریقی یونین کے قیام کی 54ویں سالگرہ پر سفیروں
کو مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز،سیکریٹری
خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر افریقی سفیروں کیڈین اور جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرمپینڈولو
جیلی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا جو قابل
ستائش ہے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نائجیریا کے سفیر نے پاکستان کے تعاون
کا شکر ادا کیا۔