May 25, 2017 02:30 pm
views : 780
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Chinese Delegation
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے چینی ہیوانگ گروپ کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر
کام کرنے والے چینی ہیوانگ گروپ کے نائب صدر وین ونزونگ کی قیادت میں اعلیٰ
سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
چینی وفد نے1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد بھی دی۔
نائب صدر چینی ہیوانگ گروپ وینگ وینزونگ نے کہاوزیراعلیٰ شہبازشریف کی
ولولہ انگیز قیادت میں اس منصوبے کو انتہائی برق رفتاری سے مکمل کیا گیا
ہے۔ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ شہباز سپیڈ کا عملی نمونہ ہے۔وزیراعلیٰ
شہبازشریف نے ہر سطح پر بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔
نائب صدر چینی ہیوانگ گروپ وینگ وینزونگ نے مزید کہاساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دوسرا یونٹ بھی جلد بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاپاک چین تعلقات میں ساہیوال کول پاور
پراجیکٹ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔24 گھنٹے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف اس
قومی منصوبے کی افتتاح کریں گے۔پوری دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا
منصوبہ اتنے کم عرصے میں مکمل نہیں کیا گیا۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے
دنیا اور چین کا اپنا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
محمدشہبازشریف نے کہایہ منصوبہ بجلی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے
گا۔دنیا پاکستان میں شفافیت ترین اور تیز رفتار ترین منصوبے کی تکمیل پر
حیران ہے۔22 ماہ کی مدت میں ساہیوال کول پراجیکٹ سے بجلی کا حصول ایک
تاریخی کامیابی ہے۔قوم کو اس طرح کی مزید خوشیاں دیں گے۔
چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی کے نائب
صدر مسٹر ڑنگو، ایگزیکٹو صدر شین ڈونگ رویائی گروپ لی آئی ینگ ، پارٹی
سیکرٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی لی ڑوچنگ
اور دیگر حکام کے علاوہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب پاور
ڈویلپمنٹ کمپنی چوہدری عارف سعید، سی پیک کے خصوصی ایلچی ظفرالدین محمود،
سیکرٹری توانائی، بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال اور
اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔