پشاور ، رمضان کی آمد سے قبل ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی
پشاور میں رمضان کی آمد سے پہلے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
رمضان المبارک میں کھجور سے روزہ افطارکرناسنت نبویﷺ ہے۔روزہ داروں کی کوشش
ہوتی ہے کہ روزہ افطارکھجورسے کیاجائے،شہریوں کا کہناہیکہ کھجور میں طاقت
ہے اورمختلف بیماریوں کی شفاء بھی ،رمضان کے مہینے میں عوام کا تعلق
کھجوروں سے جڑجاتاہے جس کی وجہ سے کھجوریں بھی مہنگی کردی گئی ہیں جس سے
پشاورکے شہری خاصے ناخوش نظرآرہے ہیں،دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں
رمضان کے بابرکت مہینے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
جاتاہے۔
پشاور میں جگہ جگہ کھجور کی ریڑیاں لگ گئی ہیں اور لوگوں نے روزہ میں
افطاری کے لیے کھجوریں خریدنا شروع کر دی لیکن شکوہ کیاہے کہ رمضان کا نام
سنتے ہی دکاندار خودساختہ طور پر اس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جس سے
غریب طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں اور پشاور کی عوام حکومت سے
مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم بنائے تاکہ غریب عوام کو
کھجور سمیت تمام اشیا خوردونوش سستے داموں مل سکیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ رمضان
کی آمدسے پہلے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جب کجھور کی قیمت
میں بھی اضافہ افسوسناک ہے ۔
ایک اور شہری نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کے سبب غریب طبقے کو مشکلات کا
سامنا کرنا پڑتا ہیں اور پشاور کی عوام حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ چیک
اینڈ بیلنس کا سسٹم بنائے تاکہ غریب عوام کو کھجور سمیت تمام اشیا
خوردونوش سستے داموں مل سکیں ۔