May 25, 2017 06:53 pm
views : 683
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting about Mines
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں محکمہ معدنیات کی استعدادکار بڑھانے اور پنجاب میں معدنی
وسائل کی تلا ش کے امور کا جائزہ لیاگیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ معدنیات میں اصلاحات اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر پر سخت اظہار برہمی کی۔
چنیوٹ رجوعہ خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کے دوسرے مرحلے کے کام کے آغاز میں تاخیر پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاپنجاب منرل ڈویلپمنٹ کمپنی
کا تا حال چیف ایگزیکٹو آفیسر نہ ہونا قابل افسوس ہے۔پنجاب معدنی وسائل سے
مالا مال صوبہ ہے۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے زمین میں چھپے خزانے
بروئے کار لا نا وقت کی ضرورت ہے۔
محمدشہبازشریف نے کہامعدنی وسائل کی تلاش اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے
متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانا بے حد ضروری ہے۔ اس جانب پیشہ وارانہ
انداز اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ متعلقہ اداروں میں
پروفیشنل اور ماہرین شامل کر کے ان کی استعداد کار بڑھائی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے مزید کہا میں ذاتی طور پر محکمے کی
استعداد کار بڑھانے کے امور کو خود دیکھوں گا۔آئل اینڈ گیس کے پوٹینشل کے
جامع سرو ے سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے پنجاب میں آئل اینڈ گیس کے پوٹینشل کا
جائزہ لینے کے لئے جامع سروے کی بھی ہدایت کی۔اس حوالے سے تمام امور تیزی
سے طے کئے جائیں۔
صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، جرمن کمپنی فیوگرو کی منیجنگ
ڈائریکٹرڈاکٹر اتا ایلشچ اور ان کی ٹیم ، سیکرٹری توانائی ، ڈی جی معدنیات
اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
سیکرٹری معدنیات ارشد محمود روس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔