May 25, 2017 07:29 pm
views : 740
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 7 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں7 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 7پوائنٹس کی کمی
کے بعد52869 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر394کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 153 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،230کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔