پشاور، ضلعی اور صوبائی حکومت کی سستے بازار نہ لگانے کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، میئر پشاور
میئر پشاورارباب محمد عاصم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کے لیے
کوئی بھی بچت بازار نہیں لگے گا ضلعی اور صوبائی حکومت کی سستے بازار نہ
لگانے کے حوالے سے واضح پالیسی ہے۔
میئر پشاور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پشاور کے تمام بازار سستے بازار ہو ں
رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل کمپلین سیل قائم کیا جائے
گاجبکہ لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء4 فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ذمہ
داری ہوگی،فکس ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں
لائی جائے گی۔
پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاصم نے کہا کہ شہریوں کے
لیے خصوصی شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کھلا رہیگا ،جہاں سے بھی
شکایت آئے گی وہاں کارروائی ہوگی۔
میئر پشاور نے مزید کہا کہ دودھ کا معیار چیک کرنے کے لیے ملک لیبارٹری
قائم کر دی گئی ہے جبکہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف
سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔