May 25, 2017 08:36 pm
views : 727
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets All Pakistan Power Lomes Association Delegation
لاہور،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے پچیس رکنی وفد کی ملاقات
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں کا
فروغ خصو صاً چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی
اولین ترجیح ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کر کے
پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے، معیشت میں سب سے زیادہ اہم
کردار چھوٹے کاروباری یونٹ اور کاٹیج انڈسٹری کا ہے جو ملک میں روزگار
فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے پچیس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران
گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے پہلے صنعتوں کی
حالت کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تاہم آج صورت حال مسلسل بہتر ہو رہی ہے،بلا
تعطل توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ صنعتی قوانین میں
بہتری لائی جا رہی ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ صنعتوں کو ٹیکسوں کے حوالے سے
درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری نہ صرف ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے
کا باعث ہے بلکہ وسیع پیمانے پر روزگار مہیا کرنے کاذریعہ بھی ہے ۔انہوں
نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی اقتصادی ٹیم کے وژ ن کے تحت
اب پاکستان مواقعو ں کی سرزمین بن چکا ہے، چین، روس، ترکی اور دنیا کے دیگر
ملکوں کے ساتھ ہمارے بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اس بات کا عملی ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاورلومز سمیت دیگر چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں
کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں
گی۔پاورلومز کے وفد نے اس صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے گورنر پنجاب
کا شکریہ ادا کیا۔
آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے پچیس رکنی وفد نے گورنر ہاؤس لاہور
میں حاجی صدیق انصاری کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی ، وفد میں
خالق قندیل انصاری، خلیل احمد،ظہور احمد، رضوان مقبول انصاری اور چوہدری
اشرف گجر نے بھی شرکت کی۔