May 26, 2017 12:52 pm
views : 739
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 113 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،113پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعےکو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس133پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ52775پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔