Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 26, 2017 01:34 pm views : 647

Location : Sahiwal

Sahiwal- PM Nawaz Sharif Inaugurates Coal Power Plant
  • Urdu

ساہیوال،وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال کول پاورپلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال کول پاورپلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، یہ منصوبہ 660 میگا واٹ کے دو یونٹس پر مشتمل ہے,وزیراعظم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد 30 مئی 2014 کو رکھا تھا، اس منصوبے کو اپنی مدت سے چھ ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے، یہ پراجیکٹ 660 میگاواٹ کے دویونٹس پرمشتمل ہے اوراس پر چینی ماہرین کے علاوہ چین سے تربیت یافتہ 190 پاکستانی انجینئرزبھی کام کررہے ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے کام مخالفین کے الزامات کو دھو ڈالے گا، جبکہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش میں پاکستان کی ترقی کو روک رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی سبک رفتار تکمیل میں حصہ لینے والے انجینئرز، چینی دوستوں اور بالخصوص شہباز شریف کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، منصوبے کی 22 ماہ میں تکمیل بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف پنجاب سپیڈ نہیں پی ایم ایل این سپیڈ کا مظہر ہے اور میں اس کیلئے شہباز شریف کو ہیرو قرار دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک دہشتگردی اور توانائی بحران کا بری طرح شکار تھا اور ملک کی معاشی حالت نہایت ابتر تھی لیکن اب ہم نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے، توانائی بحراب بھی ختم ہونے کو ہے اور ہم 2018ء کے آغاز تک 10000 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں لانے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے اور اب ملک مین صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی اور 2018ء تک ہم نہ صرف لوڈ شیڈنگ پر مکمل طور پر قابو پا لیں گے بلکہ ہم ٹیرف کو کم کرنے میں بھی کوشاں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں چار سالوں میں بننے والے منصوبے چالیس سال میں مکمل نہیں ہوتے اور منصوبوں میں لگنے والا آدھا پیسہ لوگ کھا جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپٹ ہوتی تو اتنے بڑے منصوبے کبھی نہ بنتے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 2019ء تک پشاور تا کراچی موٹروے مکمل ہو گی۔ انہوں نے ساہیوال پاور پلانٹ پر کام کرنے والے تمام ورکرز کو ایک بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین مجھے نہیں ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر ان کے منفی رویے سے رکنے والے نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہا تو ایشیئن ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved