May 26, 2017 02:21 pm
views : 796
Location : CIA Office Kharadar
Karachi- DIG CIA Dr. Jamil Ahmed Press Conference
کراچی: ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کی پریس کانفرنس
ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے دس بینک ڈکیتیوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم، گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا، تین ملزمان ہیروئن کے عادی نکلے، بینک ڈکیتیوں میں ملوث گدھا بھی پکڑا گیا۔
موٹر سائیکل مکنیک شاہد قریشی بینک ڈکیت گروپ کا سرغنہ نکلا۔ شاہد قریشی نے ہیروئن کا نشہ کرنے والے صدیق راٹھور، طاہر شفیع اور واجد عرف ماما کو بھی گینگ کا حصہ بنایا اور مختلف علاقوں میں وارداتیں شروع کر دیں۔ ملزمان نے رواں سال گزری اور خواجہ اجمیر نگری میں نجی بینک لوٹے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کے مطابق ملزمان نے کئی بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ساڑھے دس لاکھ روپے، دو گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے تین برس قبل ناظم آباد، نیپئر اور گلشن اقبال میں 3 بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم فدا عرف گدھا کو بھی گرفتار کر لیا۔