کوئٹہ،آئی جی بلوچستان پولیس احسن محبوب کا اغواء ہونے والے چینی جوڑے کی رہائش گاہ کا دورہ
کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے چینی میاں بیوی
کوتاحال بازیاب نہ کرایا جا سکا پولیس کی جانب سے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیکر
مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے
اغواء کاروں کے زیر استعمال گاڑی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس سلسلے میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی مغویوں کی تلاش کیلئے
سیکورٹی فورسز کی جانب سے چیکنگ کے عمل کو بڑھادیا گیا ہے، پولیس کے مطابق
واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد جناح ٹاؤن کے علاقے میں گھر گھر تلاشی جبکہ
ملحقہ علاقوں کلی شابو،کلی اسماعیل اور ارباب ٹاؤن میں سرچ آپریشن بھی
جاری ہیں۔
آئی جی پولیس احسن محبوب نے مغوی چینی باشندوں کے رہائش گا ہ اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ چینی
باشندوں کی اغواہ سی پیک منصوبوں کو ناکام کرنے کی کوشش ہے، چینی باشندوں
نے خود سیکورٹی لینے سے انکار کیا تھا جبکہ کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کو
خارج الا امکان نہیں کیا جاسکتا۔