May 26, 2017 03:26 pm
views : 655
Location : Sindh Madressatul Islam University
Karachi- Chairman PPP Bilawal Bhutto Addresses
کراچی،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا سندھ مدرستہ الاسلام کا دورہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف تعلیم
یافتہ قوم ہی آگے بڑھ سکتی ہے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے حکومت سندھ
نے بجٹ میں161ارب روپے تعلیم کے لئے رکھے ہیں ۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ مدرسۃ الاسلام کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرطلبا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخی درسگاہ میں
آکر خوشی ہوئی145 طلبا حصول تعلیم پر توجہ دیں ،تعلیم ہماری ترجیحات میں
شامل ہے، تاریخی درس گاہ میں آکر خوشی ہوئی۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،نوجوان
محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں،ہمیں تخلیقی ذہن کے طلبا چاہییں نجی
اسکول تمام بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے، تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے کی سخت
ضرورت ہے کیونکہ تعلیم یافتہ قوم ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے سندھ
مدرسۃالاسلام سے ہی تعلیم حاصل کی،اس لئے اس ادارے کی اہمیت سے انکار نہیں
کیا جا سکتا۔