May 26, 2017 03:26 pm
views : 680
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Cabinet Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وطن عزیز سے بجلی کا سنگین بحران ختم
کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی بصیرت
اورقائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پنجاب کابینہ نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے
کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر متفقہ طورپر قرار دادتشکرمنظور کی۔
قراردادکا متن تھا کہوزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بصیرت اورقائدانہ
صلاحیتوں کی بدولت 2013ء میں حکومت پاکستان اورحکومت پنجاب نے بجلی کی
پیداوار کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا۔بھکی پاور پراجیکٹ ،قائداعظم سولر
پارک پراجیکٹ،ساہیوال کول پاور پراجیکٹ،حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ،بلوکی
پاور پراجیکٹ اور زونرجی سولرپاور پراجیکٹ کے اہم منصوبوں پر کام شروع کیا
گیا۔ان منصوبوں سے دسمبر 2017ئک5ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل
ہوگی۔
تاریخی اہمیت کے حامل یہ منصوبے اپنی شفافیت اور افادیت کے اعتبار سے ملک
کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔قرارداد صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے
پیش کی اور کابینہ کے تمام اراکین نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاآج ایک خواب کو حسین
تعبیرملی ہے۔1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے افتتاح کا دن
پاکستان کی تاریخ میں تاریخی دن ہے۔پاکستان اورپنجاب کے عوام کیلئے مبارک
دن ہے۔گزشتہ چار برس کے دوران توانائی کے منصوبوں کیلئے دن رات بے پناہ
محنت سے کام کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا660میگاواٹ کا دوسر ا پلانٹ بھی اسی
ماہ بجلی کی پیدوار شرو ع کردے گا۔1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ
کے پورے منصوبے کا جولائی میں افتتاح ہوگا۔اس افتتاحی تقریب میں چینی
قیادت بھی آئے گی۔پاکستان کی تاریخ میں دیکھتی آنکھوں نے ایسے خوبصورت
مناظر کبھی نہیں دیکھے۔یہ داستان شفافیت اور محنت سے عبارت ہے۔