کوئٹہ،رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ
ماہ رمضان قریب آتے ہی کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، دیگر اشیاء
خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی خود
ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
چند روز قبل 20 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہونے والے ٹماٹر 50 روپے میں
فروخت ہونے لگے جبکہ 20 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہونے والے آلو کی قیمت
30 روپے مقرر ہے شہری جائیں تو جانیں کہاں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اگر
حکومت رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے گراں فروشوں کی
کڑی نگرانی کرے تو نہ صرف ماہ مقدس میں روزہ داروں کی مشکلات کو کم کیا جا
سکتا ہے بلکہ گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔
سرکاری ملازم محمد صفدر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف
دینے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن شہر میں نہ تو کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی
فعال ہے نہ دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کی گئی ہے ۔