May 26, 2017 04:16 pm
views : 652
Location : Different Areas
Peshawar- Locals Citizens Views about Budget 2017-18
پشاور ، بجٹ 2017-18ءکے حوالے سے شہریوں کے تاثرات
بجٹ تو ہر سال بنایا جا تا ہے مگر سوا ل یہ پیدا ہوتا ہے کہ اُس بجٹ سے
عوام کو ریلیف کتنا حاصل ہوتا ہے،پشاور میں بھی اس حوالے سے چہ مگوئیاں
جاری ہیں، مزدور طبقے سے سرکاری ملازمین تک سبھی بجٹ سے مایوس نظر آتے ہیں۔
موجودہ حکومت کے آخری بجٹ کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ادوار
میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں عوام کو صرف ٹیکسوں کا تحفہ دیا گیا ہے جب
کہ اس بجٹ میں بھی حکومت سے اسی قسم کی توقعات کی جاسکتی ہیں ،بجٹ عوام
دوست ہو نہ ہو لیکن مہنگائی دوست ضرور ہوگا ،بجٹ کے دوران حکومت کا فوکس
ٹیکس ٹیکس اور صرف ٹیکس ہی ہوتا ہے جس میں حکومت نت نئے ٹیکس متعارف کرانے
تو ہی ترجیح دیتی ہے ۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج
صبح ہی ٹی وی پر دیکھا کہ بجٹ میں الیکٹرونکس اور تعمیراتی مصنوعات پر ٹیکس
لگائے جا رہے ہیں جوکہ غریب عوام کے لئے پریشانی والی بات ہے۔
نوجوان شہری نے کہا کہ دنیا بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر چیزوں کو
سستا کردیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس مہنگائی کر دی جاتی ہے جب
رمضان میں یہ حال ہے تو بجٹ سے انسان کیا امید وابستہ کرسکتا ہے ۔
ایک اور شہری نے کہا کل کی وزیر خزانہ کی تقریرمیں بجٹ میں عوام کے لئے کوئی خاص چیز نظر نہیں آئی ۔
ایک بزرگ شہری نے کہا کہ مر کزی حکومت سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں ہے ،پہلے بھی صرف ٹیکس لگے تھے اور اب بھی یہی کچھ ہوگا۔