پشاور،پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کاپرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی جانب سے کے پی کے اسمبلی میں پاس کئے جانے
والے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف پشاور پریس کلب کر
سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے ہاتھوں بیرز اور پلے کارڈز اٹھا
رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت اور پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل
کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بل خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے معاشی قتل کے مترادف
ہے ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پریس کلب سے ملحقہ سڑک صدر روڈ کومکمل
طور پر بند کر دیاگیا۔
مظاہرے میں شریک پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیدارنے ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے قانون کو مسترد کرتے ہیں،حکومت
نے بل بناتے وقت اعتماد میں نہیں لیا،اگر ہمیں اعتماد میں نہ لیا گیا
توپانچ جون کو اسمبلی کے باہرتاریخی دھرنا دیں گے۔