لاہور، صوبائی وزیرانسانی حقوق واقلیتی امورکی ہالینڈکی ایمبیسیڈرجینٹ سے ملاقات
صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے ہالینڈ کی
ایمبیسیڈر جینٹ سے ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں
حالیہ قانون سازی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
ہالینڈ کی ایمبیسیڈر جینٹ نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل
طاہر سندھو سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صوبائی وزیر کی جانب سے انہیں پنجاب اسمبلی میں تحفظ خواتین اتھارٹی بل اور
خواجہ سرا تحفظ حقوق بل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کی گیا ۔ ایمبیسیڈر جینٹ
نے پنجاب میں انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر خوشی کا
اظہار کیا اور بھر پور تعاون کی پیش کش بھی کی۔