May 26, 2017 06:22 pm
views : 677
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 232 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں232پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعےکو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 232پوائنٹس کی کمی کے
بعد52636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر392کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 186کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،201کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ3کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔