May 27, 2017 12:35 pm
views : 698
Location : Domestic Place
Quetta- Moon Sighting Meeting
کوئٹہ ،بلوچستان کے کسی بھی حصے میں رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا ،زونل رویت ہلال کمیٹی
زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ رمضان المبارک کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی
کریگی۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئر میں مولانا انوار الحق حقانی کا کہناہے کہ
چاند نظر نہ آنے کے بارے میں مرکزی رویت حلال کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے کہ
بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہو ئی جبکہ رمضان
المبارک کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کریگی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ا من وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ
داخلہ کی جانب سے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جاری کئے گئے
نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش پر پابندی
عائدہوگی ،پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے 27 جون سے کر دیا گیا ہے۔