May 27, 2017 12:50 pm
views : 566
Location : Punjab Assembly
Islamabad- Federal Finance Minister Budget Speech
اسلام آباد،وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2017۔18 پیش کردیا
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال2017۔18 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈارنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو اہے کہ
کسی بھی منتخب شدہ جمہوری وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر خزانہ پانچواں
مسلسل بجٹ پیش کر رہا ہو۔
گزشتہ چار سال کا احوال بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے
کہ گزشتہ سالوں میں زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر تھے تو غلط
نہ ہو گا،بڑی ادائیگیاں واجب الادا تھیں اور کمرشل بینک تو کیا ملٹی نیشنل
بینک بھی پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں تھے، ٹیکس کی شرح 3.3 فیصد
تھی اور اخراجات بھی بہت زیادہ تھے، توانائی کا بحران حد سے زیادہ تھا،
شہرو ں میں 12 سے 14 اور دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مالی سال2017۔18 کا بجٹ
پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کا مسلسل پانچواں بجٹ پیش کر رہا
ہوں، 2013ء میں توانائی کا بحران حد سے زیادہ تھا، آج پاکستان تیزتر ترقی
کی جانب گامزن ہے، رواں مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، زرعی
شعبے میں ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہی، صنعتی شعبے میں پھیلاؤ 5 فیصد رہا،
مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ رواں کھاتوں کا خسارہ سوا 7 ارب ڈالر تک پہنچ
گیا ہے، سالانہ فی کس آمدنی 1629 ڈالر ہو گئی ہے، نئے مالی سال کے وفاقی
بجٹ کا حجم 4800 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔