May 27, 2017 01:48 pm
views : 623
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ رمضان
المبارک کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید
بہتر بنائے جائیں۔مساجد،امام بارگاہوں،گرجاگھروں اوردیگر عبادت گاہوں کی
سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے
تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے امن
عامہ یقینی بنانے کیلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دیں۔رمضان
بازاروں،مارکیٹوں اوردیگر اہم مقامات کی سکیورٹی پر بھی بھرپور توجہ دی
جائے۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہاموجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں۔ملک
دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سب کو ملکر فعال اورمتحرک
انداز میں ذمہ داری نبھانا ہوگی۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر
اٹھا نہ رکھی جائے۔کابینہ کمیٹی امن و امان اورسکیورٹی انتظامات کا
باقاعدگی سے جائزہ لے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے
سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبے میں امن و امان کی
صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،جہانگیر خانزادہ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف
سیکرٹری داخلہ ،قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت
کی۔