Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 27, 2017 01:56 pm views : 700

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Mayor Karachi Waseem Akhtar
  • Urdu

کراچی ،شہر قائد ملک کا معاشی حب اور ترقی کا پیمانہ ہے،گورنر سندھ

کراچی میں میئر کراچی وسیم اخترنے گورنر سندھ محمد زبیرسے ملاقات کی ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔ ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ کو شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں ، حائل رکاوٹوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب اور ترقی کا پیمانہ ہے ، شہر کی ترقی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے ، مجموعی قومی آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ دینے والے کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے شہر میں سرمایہ کاری، معاشی و اقتصادی ، صنعتی ، تجارتی ، سماجی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی ترقی پر وفاقی حکومت خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ، وزیر اعظم پاکستان کی معاشی پالیسی کا سب سے مثبت اور اچھا اثر کراچی پر ہوا جہاں سے معاشی مثبت اشاریئے حاصل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کی ضرورت ماضی سے آج بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ، شہر کو اس کا اصل مقام دلانے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کررہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان نے شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے آپریشن کا آغاز کیا جو کہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا آج شہر میں امن و امان قائم ہو چکا ہے لیکن آپریشن کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ترقیاتی اور صفائی ستھرائی کے موئثرکام نہیں ہوئے لیکن کراچی میٹر و پولیٹن اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے ، بلدیاتی اداروں کا مقصد نچلی سطح تک عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ،وفاقی حکومت شہر کو اس کے جائز مقام کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے وفاقی حکومت کے تحت گرین لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر شہر کے دیرینہ مسئلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کے فور منصوبہ پر بھی کام جاری ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گورنر سندھ ملک کے اقتصادی حب کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ شہر کے باسیوں کے خوش آئند ہے اس عزم سے ہی عوام کو بہتر ثمرات پہنچائے جا سکتے ہیں۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved