May 27, 2017 02:08 pm
views : 688
Location : Different Grid Stations
Peshawar- PTI Workers Forcely Activate Grid Station
پشاور،پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایم پی اے فضل الٰہی کی قیادت میں گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،زبردستی بجلی بحال کردی
تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم پی اے فضل الہٰی کی قیادت میں پشاور کے گرڈ
اسٹیشنز پر دھاوابول دیا،کارکنوں نے بجلی بحال کر کے گرڈ سٹیشنز کا کنٹرول
بھی خود ہی سنبھال لیا۔
پشاور میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سے تجاو ز کر گیا تو شہریوں کا پارہ بھی
چڑ ھ گیا،تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے کارکنوں کے ہمراہ ہزار
خوانی گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول دیا اورستر سے زائد محلوں کی بجلی بحال
کردی،دو گھنٹے بجلی بحال ہونے کے بعد خود ہی فیڈر بند کر کے تاج آباد گریڈ
شٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا اور آس پاس کے علاقوں کی بجلی بحال کر دی ۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ ان کے حلقے میں نہ صرف بجلی کی
لائنیں بچھائی گئی ہیں بلکہ میٹر اور واجبات بھی ادا کر دیئے گئے ہیں،پیسکو
حکام سے معاہدہ ہوا تھا کہ صرف آٹھ گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔
دوسری جانب پولیس بھی مذاکرات کے نام پر ایم پی اے فضل الٰہی سے خوش گپیوں
میں مصرف رہی تاہم گریڈ سٹیشن حکام کے مطابق مذکورہ ایم پی اے کے خلاف
قانونی کاررائی کی جاسکتی ہے جس کے لئے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کر دی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے پیسکو ملازم
باہ زمان نے کہاکہ ہیڈکوارٹر کی ہدایات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں جبکہ
اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتے ،واقعے کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر اور اعلیٰ حکام
کو بھیج دی گئی ہے۔