Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 27, 2017 05:11 pm views : 697

Location : NKATI

Karachi- Governor Sindh Visit NKATI
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کا نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ

گورنر سندھ محمد زبیر نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اس موقع پرسینیٹر نہال ھاشمی بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست کیپٹن (ر) معیز اور صدر اختر اسماعیل نے گورنر کونارتھ کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو پبلک ٹرانسپورٹ دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں لیکن گرین لائن بس منصوبہ وفاق نے شروع کیا جو دسمبر میں مکمل ہوگا،سندھ کے حکمران لاہور کی میٹرو بس منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ صنعتی زونز کے لیے بھی علیحدہ پیکج کا سوچ رہے ہیں،کراچی کے پیکج سے متعلق وزیراعظم رمضان کے بعد کراچی آئیں گے،پُرامید ہیں کہ پیکج جلد منظور ہوگا، ایک سوال کے جواب میں گورنرنے کہا کہ کراچی میں 3 جماعتوں کی حکمرانی ہے اور ہرجماعت کوایک دوسرے کی آئینی حدودکاخیال رکھناچاہیے،محمد زبیر نے بتایا کہ کے فور منصوبہ چیلنجنگ ہے، وفاقی حکومت 50فیصدفنڈز دے گی۔
تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم صنعتی ترقی اور صنعتوں کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں،صنعتی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی چین کی کمپنی کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائے گی،ابتدائی معاملات طے ہو چکے ہیں۔
گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے میں تجاوزات اور انفرا سٹرکچر کے مسائل حل کریں گے،میچنگ گرانٹ اور صنعتی فضلہ کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت سرگرمی ملک کی معاشی ترقی کا اظہار کرتی ہے،کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے جبکہ بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگرہوگا۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved