May 27, 2017 06:28 pm
views : 666
Location : Lahore High Court
Lahore- Judges Oath Taking Ceremony
لاہور،لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا
حلف اٹھالیاہے جبکہ ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہوگئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں چھ ججز میں جسٹس شاہد مبین، جسٹس راجہ شاہد محمود
عباسی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سرفراز ڈوگر
اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، بار کے عہدیداروں لاء آفیسرز
اور وکلا ء نے شرکت کی، لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہوگئی ہے
اور14 ایڈیشنل ججز کام کر رہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت مزید دوججز
کی آسامیاں خالی ہیں۔