پشاور،مضر صحت دودھ کی شناخت کے لئے موبائل ٹیسٹنگ وین کا اجرا
پشاورمیں تبدیلی کے آثا ر دکھائی دینے لگے ہیںانتظامیہ نے غیر معیاری
اورکیمیکلز سے تیار شد ہ دودھ کی فروخت بند کرنے کا توڑ نکال لیاہے۔
خیبرپختونخو ا میں پہلی دفعہ مضر صحت دودھ کی فروخت بند کرنے کیلئے لیبارٹری وین تیارکی گئی ہے۔
موبائل لیبارٹری وین کاافتتاح ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائدنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی پشاور
ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ لیبارٹری وین پر 24 لاکھ روپے لاگت آئی جبکہ شہری
پورے رمضان لیبارٹری وین کو شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا دیکھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ عوامی شکایات پر لیبارٹری وین پانچ سے دس منٹ میں دکان پر پہنچے گی۔