May 27, 2017 07:01 pm
views : 619
Location : Law Minister Office
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah chairs meeting
لاہور،صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں انسداد قبضہ گروپ قوانین سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
لاہور میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ کی زیر
صدارت پنجاب اسمبلی میں انسداد قبضہ گروپ قوانین سے متعلق اعلیٰ سطحی
کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی کرم الہی بندیال ، سیکرٹری بلدیات ، سیکرٹری
ہاؤسنگ ، سیکرٹری کو آپریٹو، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری
کالونیز، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی
اے اور ایڈیشنل آئی جی لیگل نے شرکت کی۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ نے کہا زمینوں پر قبضہ ظلم ہے، قبضہ
مافیا بلا امتیاز کارروائی کیلئے تیا ر رہے۔ قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ
اور سٹے کو بطور تاخیری حربہ استعمال کرنے کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم
بھی کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے مزید کہامحکمے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے
بارے میں قوانین کو ریگولیٹ ،ان میں ضروری ترامیم تجویز کریں۔ سوسائیٹیوں
کی مش روم گروتھ روکیں گے، تارکین وطن کی زمینوں پر قبضےختم کروائیں گے۔