May 27, 2017 08:01 pm
views : 563
Location : Dow University of Health and Sciences
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses Dow University of Health and Sciences
کراچی ، وزیر اعظم کی ہدایت پر جامعات کے تمام طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان بہت جلد تمام سرکاری جامعات میں دوسرے سمسٹر میں جانے والے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کے فیصلہ پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ اشد ضروری ہے، لیپ ٹاپ تحقیق پر مبنی جدید ترین تعلیم کا لازم جزو ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں اس کی بہت اہمیت ہے،تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ اور سکیورٹی معاملات پر یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وزیر اعظم پاکستان کے تحت ہو نہار طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ج کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو ان کی تعلیم میں مدد دینا ہے۔ جامعات کو مالی طور پر مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے کام کر سکیں، اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی ایجوکیشن کمیشنز کے مابین بہتر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈ ز کی شفافیت کے ساتھ ساتھ اس کے درست سمت استعمال انتہائی نا گزیر ہے ، ڈاو 191 یونیورسٹی طبی تعلیم کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ نمایاں ادارہ ہے یہاں سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی ، پرووائس چانسلر خاور سعید جمالی، تمام فیکلٹیز کے ڈین ، پروفیسرز اور طالب علموں کی بڑی تعدا د بھی موجود تھی۔
تقریب میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت اس موقع پر 20 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔