کراچی،برکتوں بھرے مہینے رمضان کا آغاز،شہری عبادتوں میں مصروف
رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ شروع ہوتے ہی مساجد کی رونقیں دوبالا ہو گئیں،
رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں مساجد اور بازاروں میں رش بڑھ گیا۔
رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا رمضان کا چاند نظر آتے ہی مساجد میں
تراویح کی تیاریاں بھی شروع ہو گئیں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ شروع ہوتے
ہی مساجد کی رونقیں دوبالا ہو گئیں جبکہ رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں
مساجد اور بازاروں میں رش بڑھ گیا۔
حکومت نے سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی خوش خبری دی ہے اور سکیورٹی اداروں نے بھی اپنے منصوبے ترتیب دے دیے ہیں۔
مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر تروایح اور محافل شبینہ کے
اجتماعات پر سکیورٹی اہلکار پوری طرح چوکس ہوں گے جبکہ بازاروں، مارکیٹوں
اور دیگر اہم مقامات پر بھی پولیس اہلکار ہائی الرٹ ہوں گے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نمازی محمد
ارشد قادری نے کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے یہ مہینہ
عطا کیا ۔
ایک اور نمازی نے کہاکہ اس مینے میں نیکیوں کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے تو
فرض عبادات کے ساتھ نفلی عبادات بھی کریں اور خوب رحمت الٰہی لوٹیں ۔