May 28, 2017 05:59 pm
views : 715
Location : Faizan e Madina
Karachi- First Taraweeh of Ramadan
کراچی،رمضان مبارک کی پہلی شب میں نماز تراویح ادا کردی گئی
رمضان مبارک کی پہلی شب میں نماز تراویح ادا کردی گئی
رمضان کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے نمازیوں کی بڑی تعداد نے مساجد کا رخ کیا۔
رمضان مبارک کی پہلی شب میں نماز تراویح ادا کردی گئی۔ رمضان المبارک کا
چاند نظر آتے ہی ملک بھر کی مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد آنا شروع
ہوگئی، رمضان کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے نمازیوں کی تعداد نے مساجد کا رخ
کیاملک بھر کی تمام مساجد میں تراویح کی نماز ادا کی گئی جبکہ اکثر مقامات
پر تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگکا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نمازی
حسنین رضا عطاری نے کہا کہ رمضان المبارک میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق
العباد کا بھی خیال کرنا چاہیے۔
ایک اور نمازی مبشر عطاری نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہماری خو ش
نصیبی ہے ،سا مینے میں عبادتوں کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے تو ہمیں چاہیے
کہ زیادہ سے زیادہ عبادات اور نیکیاں کرکے اپنے رکبگ کو راضی کریں ۔