لاہور،رمضان کا پہلا روزہ،سخت گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں نے نہر وں کا رخ کر لیا
لاہور میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے نہر کا رخ کرلیاہے، شہریوں
کی بڑی تعداد رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے
دن کے اوقات نہر کے کنارے گزاررہے ہیں،نہر میں نہانے کے لئے آنے والوں میں
نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہےجبکہ نہر پر نہانے کے لئے آئے لوڈ
شیڈنگ کے ستائے منچلے نوجوانوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر دل کی بھڑاس
نکالی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان رضوان نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار نواز شریف ہیں ۔
ایک نوجوان حنین نے کہا کہ شہر میں بہت گرمی ہے جبکہ نہر کے پاس ہوا ٹھنڈی لگ رہی ہے اس لئے یہاں انجوائے کر رہے ہیں۔