جہانیاں، تیز رفتار ٹریلر کی بس کو ٹکر ،5افراد جاں بحق ، 14زخمی
جہانیاں میں خانیوال روڈ پر حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔
جہانیاں میں چوک میتلاا کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے بس کو ٹکر ماردی ،
حادثے میں5افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی
کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا
گیا، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی
خدشہ ہے۔