لاہور،پہلےایٹمی دھماکہ کیا تھا ،اب معاشی دھماکہ کریں گے،خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں
اورنومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سب سے بڑے لیڈررکے
چہرے پر دھول پھینکنے کی سازش ہورہی ہے145 تمام تجربے کرلیے اب جمہوریت
چلنے دیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے یومِ تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا،تحریک انصاف کی
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ خیبرپختونخواہ
نے3سال میں کتنی بجلی پیداکی، ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے لیکن پنجاب نے
کتنی بجلی پیدا کی ہمارے پاس جواب ہے،پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی
زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کچرے کے ڈھیر
میں بدل دیا، سندھ کھنڈر بن گیا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ برسوں ہم نے گالیاں سنیں لیکن جواب نہیں دیا145 ہم
جانتے ہیں کہ ہمیں ایک سازش کے تحت رسوا کیا جارہاہے, انہوں نے کہا کہ
نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان اب معاشی دھماکا کرے گا۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ نوازشریف کو کام کرنے دیا جاتا تو غربت کے
اندھیرے چھٹ گئے ہوتے145 آج گوادر کو دیکھتے ہوئے دنیا پاکستان میں سرمایہ
کاری کے لئے آرہی ہے،ہمیں زرداری صاحب کی پنجاب میں آمد سے فائدہ پہنچتا
ہے145 زرداری صاحب سندھ کی حالت بہتر کریں145 آئیں مل کرکام کریں، الزامات
کی سیاست اور جھوٹ بولنا بند کریں تاکہ ملک آگے بڑھے۔
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے یوم تکبیرکی تقریب سے خطاب کے دوران کہا
کہ آج کا دن جھگڑے کا نہیں بلکہ یہ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کا دن ہے،
آج کراچی کا امن واپس آگیا ہے، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ہمارے جوانوں
نے جانیں نچھاورکرکے ملک کو محفوظ بنایا ہے، آج ادارے یکسو ہو کرکام کررہے
ہیں لیکن بعض لوگوں کویہ یکسوئی اچھی نہیں لگتی، ملک کو معاشی طاقت بنانا
ہے توجھوٹ کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔