لاہور،وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا بچت بازاروں کا دورہ
وزیر خوراک بلال یاسین نے اسلام پورہ،کریم پارک،شادمان اور دہلی گیٹ کے
رمضان بازاروں کا دورہ کیا،قیمتوں،معیار ،سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ
لیا رمضان بازار میں ناقص انتظامات،عملہ کی غیر حاضری پر بلال یاسین کا
اظہار برہمی،ٹی او ملک ابرار اور ایم او آصف کو وارننگ جاری کر دی گئی۔
لاہورصوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 9ارب روپے
سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہے صوبے کے تمام اضلاع میں 317سستے رمضان
بازار اور ماڈل بازار قائم کیے گئے ہیں اوراشیاء کی قیمتوں اور معیارکی
نگرانی کے لیے 1700پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام اضلاع میں ڈیوٹی پر مامور
ہیں،رمضان بازاروں میں تازہ سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش ہول سیل ریٹ پر
دستیاب ہیں جبکہ10کلوآٹا 250روپے جبکہ 20کلو آٹا 500روپے میں،چینی کی قیمت
مارکیٹ ریٹ سے8 روپے فی کلو کم،50روپے فی کلو پر دستیاب ہیں،گھی ،کوکنگ
آئل اور چکن 10روپے فی کلو بازار سے سستا جبکہ انڈے فی درجن 5روپے مارکیٹ
سے کم قیمت پر دستیاب ہیں،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رحمت و برکت
والے مقدس ماہ رمضان میں عوام کو خصوصی ریلیف دیا ہیں اور صوبہ بھر میں سحر
اور افطار کے لیے دو ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کیے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ
رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور وزن کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی
کاونٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی معیار کا جائزہ لے
رہی ہیں,انھوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں رمضان بازار صبح 8بجے سے شام 6بجے
تک کھلے رہیں گے اور ان بازاروں میں ائیر کنڈیشنزز ،بزرگ شہریوں کے لیے
بیٹھنے کی جگہ اور بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔