پشاور،رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام کا واپڈا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب
fامیر مقام نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے پیسکو تنصیبات پر حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں تحریک انصاف کے قائدین معصوم شہریوں کو اکسا کر قومی اثاثوں کو تباہ کر رہے ہیں،عمران خان تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے پشاورواپڈا ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گرڈ سٹیشنز پر کئے جانے والے حملو ں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گدھے سپلائی کرنے کے علاوہ صوبے میں کوئی منصوبہ نہ بنا سکی اب کارکنا ن کو اکسا کر قومی تنصیبات پر حملے کروا رہی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ واقعے پر سوموٹو ایکشن لے