May 29, 2017 12:30 pm
views : 803
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 325 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،325پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس352پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ52311پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر319کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 114کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،201کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 4کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔