پشاور،وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ کا رمضان پیکج
وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پرشہریوں کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ کا رمضان پیکج تیار کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز پرعوام کو سستے داموں اشیائے خورو نوش
فراہم کی جائیں گی،حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف ملنے پر صارفین خوش دکھائی
دے رہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف دینے
کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کارمضان پیکج تیار کرلیاہے،پیکج کے تحت
صارفین کو یوٹیلیٹی سٹور پر دال،چاول،چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں
خاطر خواہ رعایت ملے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پرخریداری کیلئے آنے والے رمضان ریلیف پیکج پرخوش دکھائی
دیتے ہیں تاہم صارفین کا مطالبہ ہے کہ حکومت صرف رمضان میں ہی ریلیف نہ دے
بلکہ عام دنوں کیلئے بھی عوام دوست پالیسیاں بنائے۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت
کی جانب سے ریلیف تو دیا گیا ہے تاہم اس سے بڑھ کر اقدامات کرنے چاہیے تھے۔