اسلام آباد،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور لارڈ نذیر کا پریس کانفرنس سے خطاب
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کشمیریوں پر مظالم کے باوجود خاموش ہیں جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی موثر انداز میں آواز نہیں اٹھا رہے ۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">مشال ملک نے لارڈ نذیر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک کے آغاز پر کشمیر میں خون کی ندیاں بہائی گئیں۔ کشمیریوں سے زندہ رہنے کا حق تک چھین لیا گیا ، کلبھوشن یادیو کا معاملہ انڈیا عالمی عدالت میں لے گیا ہے تو پاکستان کو بھی مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں کشمیر کی صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
span style="color: rgb(0, 0, 0); font-size: 18px; font-style: normal; font-variant-ligatures: normal; font-variant-caps: normal; font-weight: normal; letter-spacing: normal; text-align: start; text-indent: 0px; text-transform: none; white-space: normal; word-spacing: 0px; -webkit-text-stroke-width: 0px; text-decoration-style: initial; text-decoration-color: initial; display: inline !important; float: none;">لارڈ نذیر نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کو شہید کرکے تحریک آزادی کو کچل دینا چاہتی ہے لیکن یہ غلط پالیسی ہے ، عالمی ادارے اور قوتیں اس سارے معاملے خاموش ہیں ، اس کے ساتھ حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ مشال ملک نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا روزانہ پاناما معاملے پر لوگوں کو تقریریں سناتے ہیں، لیکن کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی کوئی بات نہیں کرتا، عالمی ادارے اور قوتیں تو خاموش ہیں ہی وزیر اعظم بھی موثر آواز نہیں اٹھا رہے۔