May 29, 2017 04:54 pm
views : 729
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 497 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 497پوائنٹس
کی کمی کے بعد52138 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 372کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 251کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔